Whatsapp

کیا ان 3 غذائی اجزاء سے آپ کا بچہ صحت مند اور مضبوط بن سکتا ہے؟ جانیے سچ!

ہماری پچھلی ویڈیو میں ہم نے عورتوں کے لیے ضروری وٹامنز کے بارے میں بات کی تھی۔ اگر آپ نے ہماری ویڈیو نہیں دیکھی، تو نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں اور ہماری پچھلی ویڈیو ضرور دیکھیں۔

آج ہم کچھ ایسے ضروری وٹامنز اور منرلز کے بارے میں بات کریں گے جو ہر بچے کے لیے لازم ہیں۔ تو چلیے، شروع کرتے ہیں!

 

کیلشیم (Calcium)

سب سے پہلے بات کرتے ہیں کیلشیم کی۔ بچوں کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لیے یہ سب سے ضروری منرل میں سے ایک ہے۔ بڑھتی عمر میں اگر بچوں کو مناسب مقدار میں کیلشیم نہ ملے تو مستقبل میں ان کی ہڈیاں اور عضلات کمزور ہو سکتی ہیں۔

اسی لیے بچوں کو کیلشیم سے بھرپور غذائیں جیسے دودھ اور ڈیری مصنوعات (دہی، پنیر) ضرور کھلائیں۔ اس کے علاوہ، ہری پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، بروکلی اور ٹوفو میں بھی کیلشیم پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ دودھ نہیں پیتا، تو اس کی خوراک میں یہ چیزیں ضرور شامل کریں۔

 

آئرن (Iron)

اب بات کرتے ہیں آئرن کی۔ آئرن بچوں کے جسم میں سرخ خون کے خلیے بنانے اور جسم میں آکسیجن پہنچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، آئرن بچوں کے دماغی نشوونما میں بھی مدد دیتا ہے۔

اگر بچوں میں آئرن کی کمی ہو جائے تو وہ کمزوری محسوس کر سکتے ہیں، جلدی تھک سکتے ہیں اور انہیں توجہ مرکوز کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔

آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیے بچوں کو ہری پتوں والی سبزیاں (پالک، میتھی)، دال، خشک میوہ جات (کشمش، بادام)، انڈے اور گوشت (مچھلی، مرغی وغیرہ) ضرور کھلائیں۔

 

وٹامن اے (Vitamin A)

اب باری آتی ہے وٹامن اے کی۔ یہ وٹامن آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، جس سے بچوں کی نظر تیز رہتی ہے۔ آج کل موبائل اور ٹی وی اسکرین کے زیادہ استعمال سے بچوں کی آنکھوں پر بہت اثر پڑ رہا ہے، اس لیے وٹامن اے ان کے لیے اور بھی ضروری ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ، وٹامن اے بچوں کی قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے، جس سے وہ کم بیمار پڑتے ہیں اور انفیکشنز سے محفوظ رہتے ہیں۔

لہٰذا، بچوں کو وٹامن اے سے بھرپور غذائیں جیسے گاجر، شکر قندی، پالک، آم، انڈے اور دودھ سے بنی ہوئی چیزیں (جیسا چیز اور بٹر) ضرور کھلائیں۔

یہ وہ اہم وٹامنز اور منرلز ہیں جو ہر بچے کے لیے بہت ضروری ہیں۔

لیکن آج کل کئی بچوں میں ان غذائی اجزاء کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اگر آپ کے بچے کو بھی وٹامنز اور منرلز کی کمی ہے، تو ڈاکٹر سے مشورہ لے کر انہیں ملٹی وٹامنز ضرور دیں۔

 

Source:- 1. https://www.nhs.uk/conditions/baby/weaning-and-feeding/vitamins-for-children/ 

2. https://www.cuh.nhs.uk/patient-information/choosing-a-multivitamin-and-mineral-supplement-for-children/ 

3. https://www.whittington.nhs.uk/document.ashx?id=6216 

4. https://www.webmd.com/health-insurance/features/family-vitamins 

5. https://www.webmd.com/parenting/vitamins-for-kids-do-healthy-kids-need-vitamins

ڈس کلیمر

یہ معلومات طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ اپنے علاج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔ Medwiki پر جو کچھ آپ نے دیکھا یا پڑھا ہے اس کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طبی مشورے کو نظر انداز یا تاخیر نہ کریں۔

ہمیں تلاش کریں۔:
sugar.webp

لاریب

Published At: Mar 3, 2025

Updated At: Mar 19, 2025