Inflammation:سوجن کیا ہوتی ہے، کیا کھانے سے بڑھتی ہے اور کیا کھانے سے کم ہوتی ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے جسم میں ایک شاندار الارم سسٹم ہے جسے آپ کا مدافعتی نظام کہا جاتا ہے؟ اس کا کام ہے کہ آپ کو نقصان پہنچانے والی چیزوں جیسے کہ جراثیم وغیرہ سے بچانا۔ جب آپ کے مدافعتی نظام کو کسی بھی قسم کے خطرے کا احساس ہوتا ہے، تو یہ الارم بجا دیتا ہے جسے ہم سوزش یعنی Inflammation کہتے ہیں۔

 

سوجن / انفلامیشن کیا ہوتا ہے؟

انفلامیشن کو ایک فائر الارم کی طرح سمجھیں۔ یہ آپ کو نقصان دہ چیزوں سے بچانے کے لیے ایک قدرتی عمل ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ الارم بغیر کسی حقیقی خطرے کے بھی بجنے لگتا ہے، جسے ہم Chronic Inflammation (مستقل سوجن) کہتے ہیں۔

 

کرونک انفلامیشن آخر کیوں نقصان دہ ہے؟

کرونک انفلامیشن کئی سنگین صحت کے مسائل سے جڑی ہوتی ہے، جیسے کہ:

  • دل کی بیماریاں (Heart Diseases): آپ کے دل پر مسلسل سوزش سے دباؤ پڑتا ہے۔
  • ذیابیطس (Diabetes): جسم کے لیے بلڈ شوگر لیول کو قابو میں رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
  • کچھ اقسام کے کینسر (Cancers): سوزش ایک ایسا ماحول پیدا کر سکتی ہے جو کینسر کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔

تو آخر اس الارم کو بند کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اس کا سمپل جواب ہے: آپ کی خوراک!

 

کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو انفلامیشن کو بڑھا دیتی ہیں، جبکہ کچھ ایسی ہیں جو اسے کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں:

سوجن کو بڑھانے والی چیزیں:

  • ڈبل روٹی اور شکر سے بھرپور مشروبات: یہ خون میں شکر کی سطح کو بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیں، جو کہ سوجن کو بڑھا سکتا ہے۔
  • تلی ہوئی غذائیں: یہ زیادہ تر نقصان دہ چکنائیوں سے بھری ہوتی ہیں۔
  • سرخ گوشت اور پروسیسڈ گوشت: یہ بھی سوجن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
  • نقصان دہ چکنائیاں (Unhealthy Fats): جو کہ زیادہ تر پروسیسڈ اسنیکس میں پائی جاتی ہیں۔

 

سوجن کو کم کرنے والی چیزیں:

  • پھل اور سبزیاں: ٹماٹر، پتوں والی سبزیاں (پالک، کیل)، بیریز (اسٹرابیری، بلیوبیری) — یہ سب اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔
  • زیادہ فائبر والے اناج (High Fiber Whole Grains)
  • دالیں
  • ڈارک چاکلیٹ: جس میں کم از کم 70% یا اس سے زیادہ کوکو ہو۔
  • صحت مند چکنائیاں (Healthy Fats): زیتون کا تیل، بادام، اخروٹ، اور چربی والی مچھلیاں (سالمن، ٹِونا، ساڈین) — یہ تمام اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔

 

اپنی خوراک میں سوجن کو کم کرنے والی چیزوں کو شامل کرکے آپ اس سوجن کے مسئلے کو قابو میں رکھ سکتے ہیں، اور اپنے دل، بلڈ شوگر، اور مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

 

Source:- https://nutritionsource.hsph.harvard.edu/healthy-weight/diet-reviews/anti-inflammatory-diet/#:~:text=Anti,inflammatory foods

ڈس کلیمر

یہ معلومات طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ اپنے علاج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔ Medwiki پر جو کچھ آپ نے دیکھا یا پڑھا ہے اس کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طبی مشورے کو نظر انداز یا تاخیر نہ کریں۔

ہمیں تلاش کریں۔:
sugar.webp

لاریب

Published At: Mar 22, 2025

Updated At: Apr 9, 2025