خواتین میں بانجھ پن: ٹیسٹس کے ذریعے معلوم کرنے کے کچھ طریقے!
35 سال سے کم عمر کی خاتون اگر ایک سال تک کوشش کرنے کے باوجود حاملہ نہ ہو سکے، اور 35 سال کی عمر کے بعد چھ مہینے تک کوشش کرنے کے باوجود حاملہ نہ ہو سکے، تو اس حالت کو بانجھ پن کہا جاتا ہے۔ اس صورتحال میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہو جاتا ہے تاکہ اصل مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔
خواتین میں بانجھ پن کا کیسے پتہ لگایا جاتا ہے؟
بانجھ پن کی تشخیص کے لیے ڈاکٹرز عموماً مختلف قسم کے چیک اپس کرتے ہیں۔
سب سے پہلے، ڈاکٹر میاں اور بیوی دونوں کا جسمانی معائنہ کرتے ہیں اور ان کی صحت اور جنسی تاریخ کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔ بعض اوقات، وجوہات جاننے کے لیے یہی کافی ہوتا ہے۔ لیکن اکثر، ڈاکٹرز کو مزید ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
آگے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے، ڈاکٹرز عموماً پہلے یہ معلوم کرتے ہیں کہ ہر مہینے خاتون ovulate کر رہی ہیں یا نہیں۔ اس کے لیے وہ خاتون کو گھر پر کچھ اس طرح سے اپنے ovulation کو ٹریک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں:
- کئی مہینوں تک صبح اٹھ کر اپنے جسم کا درجہ حرارت ناپیں اور اس میں تبدیلی لکھیں۔
- کئی مہینوں تک اپنے سروائیکل فلواڈ کی حالت لکھیں۔
- ایک ovulation ٹیسٹ کٹ کا گھر پر استعمال کریں (جو فارمیسیز میں دستیاب ہوتی ہے)۔
اوویولیشن کا پتہ خون کے ٹیسٹس یا بیضہ دانی کے الٹراساؤنڈ سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ اگر اوویولیشن نارمل پایا جائے، تو ڈاکٹر دوسرے بانجھ پن کے ٹیسٹ کی تجویز دیتے ہیں جیسے کہ:
- Hysterosalpingography: ہسٹرو سیلپنگو گرافی: اس ٹیسٹ میں رحم اور فیلوپین ٹیوب کا ایکس رے کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر وجائنا کے راستے ایک خاص ڈائی رحم میں انجیکٹ کرتے ہیں، جس سے وہ دیکھ سکتے ہیں کہ ڈائی فیلوپین ٹیوب اور رحم میں آسانی سے منتقل کر پا رہا ہے یا نہیں۔
یہ انہیں جسمانی رکاوٹوں کا پتہ لگانے میں مدد دیتا ہے جو بانجھ پن کا سبب بن سکتے ہیں، کیونکہ یہ رکاوٹیں انڈے کو فیلوپین ٹیوب سے رحم تک پہنچنے سے روک سکتی ہیں۔ اس کی وجہ سے سپریم کا انڈوں تک پہنچنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔
2. Laparoscopy:
لیپروس کاپی: اس ٹیسٹ میں پیٹ کے نچلے حصہ پر ایک چھوٹا سا آپریشن کیا جاتا ہے اور ایک چھوٹے سے آلے کا استعمال کیا جاتا ہے جسے لیپروسکوپ کہا جاتا ہے، جس کے ذریعے پیٹ کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر پیٹ کے نچلے حصے پر ایک چھوٹا سا کٹ لگاتے ہیں اور لیپروسکوپ ڈالتے ہیں۔ لیپروسکوپ کے ذریعے، ڈاکٹر بیضہ دانیوں, فیلوپین ٹیوب اور رحم کی کسی بیماری یا جسمانی مسائل کی جانچ کرتے ہیں۔
بانجھ پن کا سبب تلاش کرنا ایک تھکا دینے والا اور جذباتی عمل ہو سکتا ہے۔ تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ مستقل مشورے، صبر اور مثبت سوچ ہی کامیاب حمل کی کنجی ہیں۔ ہمیں امید ہے ہماری یہ ویڈیو آپ کے لیے فائدہ مند رہی ہوگی، ہماری ویڈیو کو لائک کریں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں۔
Source:- https://www.womenshealth.gov/a-z-topics/infertility
یہ معلومات طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ اپنے علاج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔ Medwiki پر جو کچھ آپ نے دیکھا یا پڑھا ہے اس کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طبی مشورے کو نظر انداز یا تاخیر نہ کریں۔
ہمیں تلاش کریں۔: