Whatsapp

بستر گیلا کرنے کے مسئلے کو حل کرنے کے آسان ٹپس!

بچوں میں Bedwetting کے مسئلے کو حل کرنے کے کچھ آسان ٹپس:

بچوں کا رات میں بستر پر پیشاب کرنا، جسے nocturnal enuresis بھی کہا جاتا ہے، ایک بہت ہی عام مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ زیادہ تر وقت کے ساتھ خود ہی حل ہو جاتا ہے، لیکن کچھ بچے 7 سال یا اس سے زیادہ عمر میں بھی بستر پر پیشاب کر سکتے ہیں۔

 

یاد رکھیں کہ bedwetting بچے کی غلطی نہیں ہے، اس لیے بچے کو کبھی بھی شرمندہ نہ کریں یا ڈانٹیں نہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ان کا مکمل ساتھ دیں اور صبر سے کام لیں۔ بچے کی مدد کے لیے کچھ یہ آسان ٹپس آزمائیں:

Tip 1: بچے کو سکھائیں کہ دن بھر زیادہ دیر تک پیشاب کو نہیں روکنا ہے۔

Tip 2: اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا بچہ دن بھر اور رات کو سونے سے پہلے پیشاب ضرور کرے۔

Tip 3: سونے سے کچھ گھنٹے پہلے بچے کو کم سے کم پانی یا دوسرے لکوڈ دیں۔

Tip 4: جس رات بچہ بستر پر پیشاب نہ کرے، صبح اٹھ کر اس کی حوصلہ افزائی کریں اور کوئی چھوٹا سا انعام بھی دیں۔

Tip 5: ایک الارم کا استعمال کریں تاکہ بچہ رات میں الارم کی آواز سے اٹھ کر پیشاب کے لیے جا سکے۔

 

تھوڑے صبر اور سپورٹ سے اس مسئلے کو گھر پر ہی آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اگر پھر بھی مشکل پیش آ رہی ہو تو کسی ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

 

Source:- https://medlineplus.gov/ency/patientinstructions/000703.htm

ڈس کلیمر

یہ معلومات طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ اپنے علاج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔ Medwiki پر جو کچھ آپ نے دیکھا یا پڑھا ہے اس کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طبی مشورے کو نظر انداز یا تاخیر نہ کریں۔

ہمیں تلاش کریں۔:
sugar.webp

لاریب

Published At: Feb 6, 2025

Updated At: Feb 21, 2025